خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے سے اموات کی انکوائری رپورٹ، کس کس کے خلاف ایکشن لے لیا گیا؟ نام سامنے آ گئے، تفصیل جانیئے

پشاور(این این آئی)خیبرٹیچنگ ہسپتال واقعہ،آکسیجن نہ ہونے کیوجہ سے اموات کی انکوائری رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت کوبھجوادی گئی ۔چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر ندیم خاور اور دیگر انکوائری ممبران نے آکسیجن سانحہ رپورٹ صوبائی حکومت کو جمع کر دیا۔رپورٹ کے مطابق بورڈ آف گورنر نے سابقہ

ہسپتال ڈائریکٹرز ڈاکٹر ظفر آفریدی اور ڈاکٹر نیک داد آفریدی کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔ جنھوں نے بطور ہسپتال ڈائریکٹر اس قسم کی حساس نوعیت آکسیجن پلانٹ کو بروقت اہمیت نہیں دی ان کو7دن کے اندر اندر جوابات جمع کرانے کی ہدایات دی گئی۔سب کمیٹی کی 21 دسمبر کی رپورٹ کی روشنی میں بورڈ آف گورنر نے مختلف منیجر ز اور دیگر عملے کو شوکاز نوٹسسز جاری کئے جس میں علی وقاس سپلائی چین منیجر ، بلال خان بائیو میڈیکل انجینئر ، نعمت علی آکسیجن پلانٹ اسسٹنٹ ، شہزاد اکبر آکسیجن گیس اٹینڈنٹ اور ان کو ہدایات دی گئی کے 7 دن کے اندر اپنے جوابات جمع کریں۔ اور اگر متعلقہ ملازمین چاہتے ہیں کہ ان کی بات دوبارہ سنی جائے تو وہ کمیٹی ممبران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یوسف جمال منیجر ایچ آر اور طاہر شہزاد منیجر فیسلیٹی کی 31دسمبر 2020 کے بعد کنٹریکٹ ختم کر دی جائیگی۔ایک ملازم عبدالواحد اے سی پلانٹ ہیلپر کو بری اذمہ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ آف گورنر کے تمام ممبران نے اپنے استعفے وزیر صحت کو پیش کر دیئے تاکہ اگر ان کو شامل تفتیش کیا جائے تو وہ ہمہ وقت حاضر ہیں۔۔۔۔

پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق

اسلام آباد ( پی این آئی )پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال۔ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا وائرس کے 8 مریض جاں بحق ہو گئے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال کے حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ جس میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی نہ ملنے سے مریض دم توڑ گئے۔ اسپتال کے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ آکسیجن سلنڈر بر وقت نہ پہنچنے سے دیگر وارڈز کے مریض بھی متاثر ہوئے۔دوسری جانب خیبر ٹیچنگ اسپتال کےترجمان کا موقف ہے کہ اسپتال کو روال پنڈی سے آکسیجن سلنڈر فراہم کیئے جاتے ہیں۔ راولپنڈیسے آکسیجن کے سلنڈر بروقت نہیں پہنچے۔ ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا مزید کہنا ہے کہ سردی کے سبب مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت زیادہ رہتی ہے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن سلنڈر کی پہنچنے میں تاخیر پر معلومات بھی لی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے واقعہ کا نو ٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔جبکہ ب وزیر صحت خیبر پختون خواہ تیمور جھگڑا کا کہنا ہے۔ کہ کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن سپلائی کم ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ بی او جی کو فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور فوری تحقیقات کرکے 48 گھنٹوں میں ایکشن لینے کا حکم دے دیا ہے۔دریں اثنا پاکستان میں

کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں