لاہور کے جلسے سے کورونا وائرس کا کوئی تعلق نہیں ،اصل کورونا وائرس تو اسلام آباد میں ہے 5 سالوں سے کیسز چل رہے ہیں اس پر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، سابق وزیر اعظم

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن )شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے سے کورونا وائرس کا کوئی تعلق نہیں ،اصل کورونا وائرس تو اسلام آباد میں ہے۔سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت

کی کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی، 4 ، 5 سالوں سے کیسز چل رہے ہیں اس پر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ گیس بجلی پانی نہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں جبکہ ہماری حکومت میں گیس کا بحران کبھی نہیں آیا، وزیر اعظم اور ان کے وزراء روز ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کی طرف جارہی ہے عوام کی آواز اْٹھائے گی،جس سے ریلوے نہیں چلتی اْسے وزیر داخلہ بنادیا گیا، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے جو آئین توڑے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ کوئی ایک جماعت ختم نہیں کرسکتی، نیب کے ادارے نے ملک کو نقصان پہنچایا، نیب نے کوئی ایک مثبت کام نہیں کیا، صرف پیسے بنانے کا کام کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سی پیک چلانے والوں کو نیب سے استثنیٰ مل گیا، سی پیک بنانے والوں کو نہیں مل رہا، سابق وزیر اعظم نے سوال اٹھا دیا

کراچی(پی این آئی)سی پیک چلانے والوں کو نیب سے استثنیٰ مل گیا، سی پیک بنانے والوں کو نہیں مل رہا، سابق وزیر اعظم نے سوال اٹھا دیا، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیب سے سی پیک اتھارٹی

کے استثنیٰ پر سوال اٹھادیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جن لوگوںنے سی پیک شروع کیا انہیں کوئی استثنیٰ نہیں، سی پیک چلانے والوں کو نیب سے استثنیٰ دیا جارہا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف اور ان سمیت دیگر پر ترقیاتی کاموں کے الزام لگائے گئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت بتائے سوا دو سال میں انہوں نے کیا کرپشن پکڑی؟۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص اور ادارے کو نیب سے استثنیٰ دینے اور آئی جی کے اغوا پر سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس کا انتظار کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close