ن لیگ کی سینئر رہنما اور سینیٹر کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ کئی روزسے کورونا میں مبتلا تھیں ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر اہل خانہ سے

تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا ،کلثوم پروین نے بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھرپور نمائندگی کی، ایوان بالا ایک انتہائی فعال اور مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا، غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close