عرب شیخوں پر مہربانی جاری، متحدہ عرب امارات کے صدر کو چولستان اوررحیم یار خان میں دی گئی سرکاری اراضی کی لیزمیں پرانے نرخوں پرتوسیع دے دی گئی

لاہور ( این این آئی) پنجاب کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ خیر سگالی کے جذبے کااظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر کو چولستان اوررحیم یار خان میں لیز پر دی گئی سرکاری اراضی میںپرانے نرخوںکے مطابق ہی مزید توسیع دینے کی منظوری دے دی -پنجاب کابینہ کے اس اقدام سے دونوں ملکوں کے

مابین تعلقات میں مزید بہتری آئے گی- اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اراضی کے حصول کیلئے5ارب روپے کا قرض دینے کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ اتھارٹی کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ماسٹر پلان میں آنے والی سرکاری اراضی بھی دینے کی منظوری دی گئی-اتھارٹی اپنا بزنس پلان اور فنانشل ماڈل پیش کرے گی -ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ محمد عمران اور اتھارٹی کے چیئرمین راشد عزیز نے کابینہ کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی -پنجاب کابینہ نے صوبے میں پٹرول پمپس لگانے کیلئے این او سیز کے اجراء کے طویل عمل کو آسان بنا دیا اورکابینہ نے پٹرول پمپس لگانے کے لئے این او سیز کے اجراء کی مدت 90روز سے کم کر کے 30روز کرنے کی منظوری دی ۔۔۔۔

شیخ رشید سے سعودی سفیر کی ملاقات، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے معاملات پر اہم گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، سعودیہ میں پاکستانی قیدیوں کی جلد بازیابی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ سعودی عرب میں کفالت سے متعلق نئے لیبر قوانین سے پاکستانی لیبر کو فائدہ ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ نئے قوانین سے سعودی عرب میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہون گے۔انہوں نے کہاکہ قیدیوں سے تبادلے سے متعلق معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد منشیات کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔سعودی سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔شیخ رشید احمد نے خادمین حرمین شریفین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close