نا بینا افراد کو ملازمتوں میں زیادہ سے زیادہ عمر میں خصوصی رعایت دینے کی منظوری دے دی گئی

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس میںپنجاب کابینہ نے نابینا افرادکے لئے 3فیصد خصوصی کوٹے کے تحت نا بینا افراد کو ملازمتوں میں بالائی عمر میں خصوصی رعایت دینے کی منظوری دی-پنجاب کابینہ نے بڑے ہسپتالوں میںچارجز وصول کرنے کی تجویز پھر مستردکر

دی-وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عام آدمی کو ریلیف دینے آئے ہیں- یوزرچارجز پر فی الحال نظر ثانی نہیں کرسکتے-پنجاب کابینہ نے صوبے میں یکساں نصاب کے نفاذ کی بھی منظوری دے دی-اجلاس میں عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں رول 17-Aکے تحت مستقل بنیادوں پر ملازمتیں دینے کی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کے لئے پے پیکیج اورٹرمز اینڈ کنڈیشنز کی منظوری دی گئی-کابینہ نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی ٹرانسفر پالیسی 2020کی منظوری دی گئی-پالیسی کے تحت اساتذہ اور دیگر عملے کا گھر کے پا س ادارے میں تبادلہ ہو سکے گا-نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ/پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے انڈومنٹ فنڈکیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے 10کروڑ روپے کی سیڈمنی دینے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں دی پنجاب لوکل گورنمنٹس اراضی استعمال کرنے کے پلان(لینڈ یوزپلان) رولز2020کی منظوری بھی دی گئی جبکہ بہاولپور میں 410بستروں پر مشتمل سول ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے ادائیگیوں کا معاملہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپردکردیا گیا ،کابینہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لیکر حتمی سفارشات پیش کرے گی-گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کیلئے اراضی دینے کامعاملہ بورڈ آف ریونیو کے سپردکردیا گیا-

کابینہ اجلاس میں لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹربیونل میں 2 ممبرز حسن احمد ریاض ایڈووکیٹ اور خالد محمود چودھری کی تقرری کی منظوری دی گئی-پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اپیلیٹ ٹربیونل کے جوڈیشل ممبرکے عہدے کیلئے حاضر سروس جج حبیب اللہ عامر کو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے امور کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی اور متعلقہ محکمے اتھارٹی کے معاملات کا جائزہ لیکر دوبارہ سفارشات پیش کریں گے- کابینہ اجلاس میں یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد ایکٹ 1973کے سیکشن21میں ترمیم اورہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے حوالے سے ایجنڈے کو موخرکردیا گیا- اجلاس میں پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی تقرری کامعاملہ بھی موخر کر دیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورکابینہ نے نئے وزراء سیدیاوربخاری اورخیال احمد کاسترو کی اجلاس میں شرکت پر ان کا خیر مقدم کیا- صوبائی وزرائ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close