پی ڈی ایم کی نئی چال اب کیا ہو گی؟ نیاکھیل کیا ہو گا؟ بڑا مشورہ دے دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 13دسمبر کے جلسے کے بعد (ن )لیگ کے غبارے سے ہو انکل گئی ہے اب پی ڈی ایم کواب کوئی نئی چال سوچنی چاہیے نیاکھیل کھیلناچاہیے۔ ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ آصف کرمانی بھی جانتے ہیں استعفے کس نے دینے ہیں اور کس نے نہیں۔

استعفے مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی خواہش ہوسکتی ہے، (ن) لیگ میں استعفوں پر ایسے بہت سے لوگ ہیں جوپیچھے رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول پنجاب میں کچھ بات کرتے ہیں سندھ میں بیان بدل جاتاہے، بلاول آصف زرداری سے ملاقات کے بعد نیا بیان دے دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کی تاریخ حکومت اور شیڈول الیکشن کمیشن کاکام ہوتا ہے، سینیٹ الیکشن فروری میں ہوجاتے ہیں توبھی کوئی فرق نہیں پڑے گا ، سینیٹرز کی ریٹائرمنٹس سے پہلے ایک سیٹ اپ ہونا چاہیے، آئین میں کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ وقت طے کیا گیا ہے، پی ڈی ایم ایک چورن ہے کہ سینیٹ الیکشن نہیں ہونے دیں گے سینیٹ الیکشن ہم نے کرادیئے توپی ڈی ایم کایہ چورن بھی نہیں رہے گا۔۔۔۔

پی ڈی ایم نے اگلے جلسے کی تاریخ کا اعلان کر دیا، کب اور کس تاریخی شہر میں جلسہ منعقد ہو گا؟

سیالکوٹ (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی انتظامیہ کے فیصلہ کے مطابق 9جنوری 2021 کو سیالکوٹ میں پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد ہو گا۔معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ جناح سٹیڈیم یا چوک علامہ اقبال میں ہو گا۔جلسہ میں مریم نواز،بلاول بھٹو زرداری، قمر زمان کائرہ ،مولانا فضل الرحمن، احسن

لاہور میں پی ڈی ایم جلسے میں کتنے ہزارافراد شریک تھے؟ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں 70 سے 80 ہزار لوگ تھے اگر جلسہ گاہ بڑی ہوتی توزیادہ لوگ آتے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ جلسہ گاہ کی حدود بڑھائی جاتی تو باہر اورپیچھےکھڑے لوگ بھی آجاتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کہا تھا جو لوگ کورونا سے ڈرتے ہیں وہ جلسے میں نہ آئیں۔ میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل میں نے میڈیا کی مجبوری

دیکھی جس پر بہت رحم آ رہا ہے، کل میڈیا نے دوپہر 2 بجے سے کہنا شروع کردیا تھا کہ جلسہ ناکام ہے۔ میڈیا کہتا ہے کل جلسے میں عوام نہیں تھی، کل جلسہ ختم ہونے کے بعد لوگ کرسیاں لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں 70 سے 80 ہزار لوگ تھے، اور جلسہ گاہ سے باہر بھی کارکنان موجود تھے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں 15 ہزار سےزائد لوگ اکٹھے نہیں، تحریک انصاف نے مینارپاکستان پر اکیلے جلسہ کیا تھا لیکن یہاں 11جماعتیں ہیں،پھر بھی یہ جماعتیں بہت کم لوگ اکٹھے کرسکیں۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے مینارپاکستان جلسے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، ان کی سوچ پر رونا آتا ہے، اپوزیشن نے لوگوں کواپنے ذاتی مفادات جلسے میں بلاکر ماحول بنایا، اللہ خیر کرے وہ موذی مرض سے خیرخیریت سے رہیں۔پی ڈی ایم جماعتوں کی کوئی حکمت عملی اور مستقبل نہیں ہے۔ان کے جلسوں میں لوگوں کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مینارپاکستان پر اکیلے جلسہ کیا تھا لیکن یہاں 11جماعتیں ہیں، اس کے باوجود اپوزیشن جلسے میں 15 ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں کرسکی۔اپوزیشن کے جلسے چائے کی پیالی میں طوفان ہے، یہ تحریک نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان

کے ذاتی ایجنڈے کی ہے۔اسیطرح معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کوکورونا اورپی ڈی ایم لیڈرشپ کوتیتر بٹیر کا ظہرانہ دینا اپوزیشن کا کھلا تضاد ہے۔ 150 ایکڑ کے پارک پر 5 ایکڑ کا پنڈال اور صرف 10 ہزار کرسیاں پی ڈی ایم کی سبکی کا عکاس ہے ۔ یہ جلسہ گاہ نہیں بلکہ کلاس روم ہےجہاں ایم این اے،ایم پی ایز کی حاضری لگائی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے نہ انہیںروکا اور نہ روکنے کی کوشش کی۔ایسی حکومت کبھی پہلے نہیں رہی جو مخالفین کو ایسے جلسے کی اجازت دے ۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس ہیں کہ مینارپاکستان کے گراؤنڈ میں90 ہزارسے زائد لوگ موجود ہیں اور باہر سڑک پر بھی چالیس سے پچاس سے زائد تک لوگ ہیں، اسی طرح مزید قافلے بھی آرہے ہیں۔جلسے میں شامل لوگوں کو جذبہ اور ولولہ دیدنی تھا، لوگ جلسے میں شرکت کیلئے سائیکلوں، موٹرسائیکلوں اور رکشے پر بھی آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close