اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی ہے، ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے یہ منظوری عدالتی فیصلے پر دی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کرتے ہوئے وزیرِخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو 7 رکنی نئی کمیٹی کا چیئرمین مقرر
کر دیا گیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کی بھی تشکیلِ نو کی گئی ہے جس کے سربراہ بھی وزیرِ خزانہ ہوں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھی تشکیلِ نو کر دی گئی ہے جس کا چیئرمین بھی وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی اب 14 ارکان پر مشتمل ہو گی۔کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کو اس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی نئی 9 رکنی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے بھی چیئرمین مقرر کیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی بھی تشکیلِ نو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو اس کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
حفیظ شیخ پر قسمت کی دیوی مہربان، دووزارتوں کے بعد ایک اور عہدہ مل گیا
اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی ہے، ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے یہ منظوری عدالتی فیصلے پر دی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کرتے ہوئے وزیرِخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو 7 رکنی نئی کمیٹی کا چیئرمین مقررکر
دیا گیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کی بھی تشکیلِ نو کی گئی ہے جس کے سربراہ بھی وزیرِ خزانہ ہوں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھی تشکیلِ نو کر دی گئی ہے جس کا چیئرمین بھی وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی اب 14 ارکان پر مشتمل ہو گی۔کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کو اس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی نئی 9 رکنی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے بھی چیئرمین مقرر کیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی بھی تشکیلِ نو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو اس کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزیرریونیو کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر ریونیو کا قلمدان سونپا گیا تھا جس کے بعد وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ریونیو کی وزارت بھی دے دی گئی ، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے چند روز قبل ہی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا یا تھا جوکہ اس سے پہلے مشیر خزانہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے
تھے ، ان کی بطور وفاقی وزیر تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حفیظ شیخ سے حلف لیا۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے آئینی بحران سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی ، جس کے بعد امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خا ن نے مشیر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں