تحریک انصاف یا پی ڈی ایم؟ مینارِ پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کس نے کیا؟ نامور صحافی نےحیران کن انکشاف کر دیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں کے جلسے مینار پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے نہیں تھے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران شاہد کی جانب سے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے بعد تعداد کے حوالے سے چھڑ جانے والی بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ بھی

ٹھیک تھا لیکن بہت کامیاب نہیں۔ آزاد ذرائع کے مطابق جلسہ مناسب تھا لیکن کسی بھی لحاذ سے تاریخی نہیں تھا۔پی ڈی ایم کے جلسے کا ماضی کے مینار پاکستان جلسوں سے تقابلی جائزہ لیے جانے کے معاملے پر کامران شاہد کا کہنا ہے کہ نہ مسلم لیگ ن اور نہ ہی تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر سب سے بڑا جلسہ کیا۔ سینئر صحافی کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا 1986 کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔بے نظیر کی لاہور آمد پر پرانے ائیرپورٹ سے لے کر مینار پاکستان تک لوگ ہی لوگ تھے۔جبکہ تحریک انصاف نے بھی 2011 میں تاریخی جلسہ کیا، اس جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ناصرف جلسہ گاہ، بلکہ مینار پاکستان کے باہر سڑکوں پر بھی لوگ موجود تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے گذشتہ اتوار لاہور میں مینار پاکستان میں جلسہ کیا ، اس جلسے کی میزبان مسلم لیگ ن تھی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان میں جلسے کو تاریخ ساز جلسہ قرار دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ہزاروں کی گنجائش والے یادگارِ پاکستان پر 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم جلسے میں 10 ہزار افراد بھی شرکت نہ کر سکے۔پولیس ذرائع نے شرکاء کی تعداد کے بارے میں کہا کہ 4 سے 5 ہزار افراد موجود ہیں جب کہ اسپیشل برانچ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار سے 4 ہزار افراد شریک ہیں۔آزاد ذرائع کے اندازے کے مطابق تقریباََ 6 سے ساڑھے 6 ہزار افراد شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے نہ پہنچنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے اراکین اسمبلی سے ناراضی کا اظہار کر دیا۔دوسری جانب اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ مینار پاکستان لاہور جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں شریک عوام کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ جلسے میں 20 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں آئے ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے جلسے میں ایک لاکھ افراد کے شریک ہونے کا دعویٰ کیا ، اور تو اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے دعویٰ کیا کہ جلسے میں دس لاکھ سے زائد لوگ شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ کہ اگر آپ مجھے اتنا کہہ رہے ہیں تو میں بتا دیتا ہوں کہ جلسے میں لوگوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد تھی۔ ہمارا یہی ٹارگٹ تھا کہ اتنے لوگ آئیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب حکومتی نمائندوں کے مطابق جلسے میں صرف دس سے پندرہ ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ پی ڈی ایم کی جانب سے اسے اب تک کا سب سے کامیاب جلسہ قرار دیا گیا جبکہ حکومتی نمائندوں نے مینار پاکستان کی خالی جگہوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اسے ”جلسی” قرار دیا۔

close