اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی گرفتاری ، صوبائی افسران کا بدھ کے روز سے صوبہ بھرمیں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

لاہو (این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد حیدر کی گرفتاری پر پی ایم ایس افسران نے بدھ کے روز سے صوبہ بھرمیں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ پی ایم ایس افسران کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا اور سول جج کے خلاف کارروائی تک کام نہیں ہوگا۔۔۔۔۔

تیاری کر لیں، سب کچھ بند ہو گا،13 اکتوبر سے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

لاہور( این این آئی )پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جبکہ 13 اکتوبر سے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔صدر علیم بٹ اور وجنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق کی قیادت میںاحتجاجی ریلی نکالی گئی جو اکبری منڈی سے شروع ہوکر برق گڈزٹرانسپورٹ سگیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کسٹم، ہائی ویز اور کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی۔ جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے اعلان کیا کہ 13 اکتوبر کو پہیہ جام ہڑتال کرینگے، سبزیوں اور فروٹ کی ترسیل اور دیگر اشیا ء کی ترسیل بند ہوگی۔ریلی کے شرکا نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ٹریفک پولیس، کسٹم اور کارپوریشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہیہ جام کرکے گھر نہیں بیٹھیں گے شہر کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نیشنل ہائی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے بے جا چالان کیے جارہے ہیں جبکہ کارپوریشن کے اہلکار غنڈہ گردی کرتے ہیں اور بلاوجہ سامان اٹھالیا جاتا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کسٹم اور ایکسائز حکام کے عملہ کو ناجائز چیکنگ اور جرمانوں سے روکا جائے، لاہور میں سامان اتارتے ہیں تو کارپوریشن والے پہنچ جاتے ہیں، گڈز ٹرانسپورٹرز کو کارپوریشن سے نجات دلائی جائے۔۔۔۔

سرکاری محکمے کا کارنامہ، 6معذوربچوں کے معذور والد کو9 ماہ تنخواہ نہ دی اور پھر ملازمت سے فارغ کردیا، بھوک ہڑتال کا اعلان

خیرپور (این این آئی)خیرپور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا کارنامہ، ڈیوٹی چوروں کو گھر بیٹھے تنخواہ کی فراہمی 6معذوربچوں کے والد معذور ملازم مجاہد حسین چنہ کو گزشتہ 9 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بجائے ملازمت سے فارغ کردیا۔شہریوں سماجی سیاسی مذہبی رہنمائوں اور مجاہد حسین چنہ نے اپنے معذوربچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ بلاجواز ملازمت سے فارغ کرکے انہیں اور اس کے معذور بچوںکو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے انہوں نے کہاکہ 28 ستمبر کو وہ معذور تنظیموں کے ورکروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close