پاکستانیوں کیلئے بری خبر، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ا سلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کر دیا ہے ، پٹرول کی قیمت پیٹرول کی قیمت 103روپے69پیسہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108روپے 44پیسہ ،مٹی کا تیل 70روپے 29 پیسہ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر

مقرر کی گئی ۔ منگل کو وفاقی حکومت نے 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔ پیٹرول کی قیمت 103روپے69پیسہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108روپے 44پیسہ ،مٹی کا تیل 70روپے 29 پیسہ ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ۔ سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزارروپے کی سطح پر پہنچ گئیں۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزارروپے کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 20ڈالرکے اضافے سے 1844ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ 11ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت 95ہزار165روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1200روپے ہو گئی،دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بڑھنے کا رجحان برقرار رہا ،مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بڑھنے کا رجحان برقرار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید12پیسے کے اضافے سے160.38روپے سے بڑھ کر160.50روپے اور قیمت فروخت16پیسے کے اضافے سے160.44روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160.30روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے 193روپے سے بڑھ کر193.60روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے بڑھ کر195.60روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 212روپے سے بڑھ کر212.50روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر214.50روپے ہوگئی ۔۔۔۔

close