اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملاقات کرکے وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں سونپنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ملاقات میں شیخ رشید نے کہا کہ انتہائی اہم ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن کے جلسے، استعفے اور لانگ
مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو حکومت مخالف اتحادپی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔۔۔۔
شیخ رشید کی عمر بھر کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی
اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہو ئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے مابین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے لاہور جلسے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کہا ہے کہپاکستان اس وقت آزمائش سے گزر رہا ہے امید کرتا ہوں کہ آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے قانون پر عملدرآمد کروانا آپ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ملاقات میں شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خا ن کا وزارت داخلہ سونپنے پر شکریہ اداکرتےہوئے کہا ہے میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا ۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد شیخ رشید سے وزارت ریلوے سے ہٹا کر وزیرداخلہ بنا دیا گیا۔جمعہ کو وفاقی کابینہ میں بڑی سطح پر رد وبدل کی گئی ہے، اور وفاقی وزیر شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا منصب لے کر وزیرداخلہ بنا
دیا گیا ہے،ان کی جگہ وزارت ریلوے اعظم سواتی کو دے دی گئی ہے۔اعجاز شاہ سے وزیرداخلہ کا قلمدان لے کر انہیں وزیر انسداد منشیات کا منصب دیا گیا ہے، اس سے پہلے وزارت منشیات کا منصب اعظم سواتی کے پاس تھا۔اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر مقرر کرسکتے ہیں،عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو مارچ 2021 میں سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد تینوں مشیر وفاقی وزیر بن سکتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال حال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیرداخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز شاہ نے بھی ملاقات کی، اور وزیراعظم نے وزرا کو کابینہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر بھی اعتماد میں لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں