اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر فوادچودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہئے،مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے وہ شخصیات جن کا عموعی احترام ہے اور جو حکومت اوراپوزیشن دونوں میں احترام کی نظر سے
دیکھے جاتے ہیں وہ آگے آئیں اور مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں، تلخیاں کم کریں ملک کیلئے ضروری ہے۔ اس کے بعد سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللّٰہ تعالیٰ بدزبانی اور بے ہودہ گوئی کرنے والے سے بغض وعداوت رکھتا ہے۔ (ترمذی) جبکہ صحیح بخاری میں درج ایک حدیث کے مطابق نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینا فسق اور مسلمان سے جنگ کرنا کفر ہے،حامد میر نے مزید لکھا ہے کہ آپ نے مذاکرات کی تجویز پہلے بھی دی تھی رانا ثنا اللّٰہ صاحب نے آپ سے اتفاق کیا تھا لیکن کچھ لوگوں کی بدزبانی نے ماحول بگاڑا اپوزیشن کے خلاف مقدمات مسلئہ نہیں ہیں مسلئہ بد زبانی ہے جس نے نفرتیں بڑھائیں دونوں طرف کے سوشل میڈیا سیل گالی گلوچ کا سیز فائر کر دیں تو ماحول بن سکتا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں