کون کتنا مالدار؟ راز کھلیں گے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کواثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو مالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن نے ارکانِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو یاد دہانی کا مراسلہ ارسال کردیا اس مراسلے میں ای سی پی نے کہا

کہ پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائیں۔ای سی پی نے پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو زیرِ کفالت اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15جنوری تک تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ای سی پی نے باور کروایا کہ غلط اثاثے نکلنے پر ارکان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی ہوگی۔۔۔۔۔

پاکستان میں اہل ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، الیکشن کمیشن کی اپنی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل ہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد( آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے جس کے فرائض میں الیکشن کے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانا شامل ہے ، تما م ایسے اہل افراد جن کے ووٹوں کا اندراج نہیں تھا ان کا اندراج کیا گیا الیکشن کمیشن کے اناقدامات سے ووٹروں کی تعداد میں خاطرہ خواہ اضافہ ہوا جو کہ پہلے 112 ملین تھے اور اب 115 ملین ہو

گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی ایک اہم ذمہ داری آئین پاکستان کے تحت مقامی حکومتوں کے انتخابات کا بروقت انعقاد ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل کی ہوئی ہیں۔پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ووٹرز ڈے کی مرکزی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ تقریب میں الیکشن کمیشن کے افسران یو این ڈی پی اور انٹرنیشنل فائونڈیشن فارالیکٹورل سسٹمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ 7دسمبر کے دن کو بطور ووٹرز ڈے منانے کا بنیادی مقصد عوام کو ان کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دینا ہے تاکہ لوگ جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور الیکشن کے شفاف اورپرامن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے جس کے فرائض میں الیکشن کے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اہل ووٹروں کا قانون کے مطابق درست انتخابی علاقوں میں اندراج کو یقینی بنایا گیا ہے اور تما م ایسے اہل افراد جن کے ووٹوں کا اندراج نہیں تھا ان کا اندراج کیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close