پی ٹی آئی کے ایم پی اے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے

لوئر دیر (این این آئی)لوئر دیر کے حلقہ پی کے17 میدان سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ملک لیاقت علی بی اے کے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ترجمان مالاکنڈ یونیورسٹی معراج الدین کے مطابق نقل کے جرم میں یونیورسٹی کمیٹی نے

ایم پی اے ملک لیاقت علی کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایم پی اے لیاقت علی گذشتہ ماہ بی اے کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے،جس میں مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرنے پر ٹیچر نے ان پر یو ایف ایم کیس بنایا تھا اور ان کانتیجہ بھی روک لیاگیا ہے۔میڈیا نے ملک لیاقت علی اور ان کے پبلک ریلیشنز آفیسر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا۔

تعلیمی اداروں میں نقل کا رجحان

پاکستان کے تعلیمی نظام کی صورت حال سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔ ان میں کئی قسم کی خرابیاں ہیں جن پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ امیر طبقے کے افراد اس ملک سے تعلیم حاصل نہیں کرتے لہٰذا وہ اسطرف متوجہ بھی نہیں ہوتے مگر متوسط طبقے کے افراد جو کہ علم کے حصول کے لیے ذیادہ کوشاں رہتے ہیں اس صورت حال سے بہت پریشان ہیں۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ امتحانی مراکز بھی خریدے اور بیچے جاتے ہیں۔ جہاں طلبہ بے خوف ہو کر نقل کرتے ہیں۔ امتحان میں کامیابی کے لیے ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں یہ ؤبا اتنی پھیل گئی ہے کہ والدین خود امتحانی مرکز جا کر اساتذہ سے کہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو نقل کروا کر آگے پاس کروا دیا جائے۔ نقل کے رجحان کا ایک سبب والدین کی طرف سے بہتر ڈگری اور نمایاں کامیابی کا دباؤ بھی تصور کیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک اس کیخلاف شعور آگہی کا آغاز نہیں کیا جاتا۔ میری حکام بالا سے التماس ہے کہ نقل کے انسداد کے لیے عملی اقدامات کے جائیں تاکہ محنتی طلباء کا مستقبل روشن ہو سکے۔

واضح رہے کہ لوئر دیر کے حلقہ پی کے17 میدان سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ملک لیاقت علی بی اے کے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close