لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کی استدعا مسترد کردی

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کا جلسہ فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صوبائی کمیٹی کو دو دن میں جلسہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ

شہریوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے این سی او سی کے ایس او پی پی عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور رہنما آئین کے تحت پابند ہیں ہے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں ۔ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، جلسے ی اجازت کے حوالے سے درخواستیں فورمز پر موجود ہیں۔عدالت حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔۔۔۔

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، کن کن مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے؟ مسافروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا سمیت ملک بھر سے گوجرانوالہ پی ڈی ایم جلسہ میں لوگوں کی شرکت کو روکنے کے لئے حکومت کی ہدایات موٹروے ،جی ٹی روڈ سمیت شاہرائیوں پر کنٹینرز لگا کر راستے سیل کر دیئے گئے جس کے باعث مسافروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سرگودھا سےلاہور،گجرات،جہلم،منڈی بہاوالدین ،کھاریاں،جھنگ،سیالکوٹ،میانوالی ،خوشاب،ملتان،فیصل آباد اور دیگر اضلاع اور شہریوں کو جانے کے لئے روانہ ہونے والی مسافر گاڑیاں سالم ،سیال موڑ،پنڈی بھٹیاں،ہیڈ

فقریاں،سائیوال،شاہپور،سے واپس لوٹ آئیں اس طرح سفر پرسرگودھا سے نکلنے والے مسافر جگہ جگہ رکاوٹیں اور پولیس نفری کے راستے جام رکھنے کے باعث کرایہ خرچ کر کے واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے جہنوں نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خود کئی روز تک دھرنا دے کر حکمرانوں پر الزامات عائد کرنے والی پارٹی قیادت نے خود حکومت بناکر دو سال کے عرصہ میں اشیائے ضروریہ کی قلت،نرخوں میں اضافہ ،ٹیکسوں کی بھر مار کرتے ہوئے آج راستے بلاک کر کے سابقہ تمام ادوار کے ریکارڈ توڑ دیئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close