سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،رشکئی اکنامک زون کا افتتاح جلد کردیا جائے گا،عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جس نے عوام کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی اور روزگار کے وافر مواقعے میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار

انہوں نے منگل کے روز سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے اس منصوبے کے تحت صوبہ خیبر پختونخواہ میں جاری منصوبوں کی بروقت تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سے علاقے میں عوام کو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے تجارت کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسر آئیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان موثر وے اور چشمہ رائٹ بینک کنال منصوبے کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسپیکر نے سی پیک اتھارٹی کی کاکردگی کو بھی سراہا۔سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے اسپیکر کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں خاص طور پر خیبرپختونخواہ میں جاری منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون کا افتتاح جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرا اسماعیل خان موٹروے اور سی پیک کے دیگر منصوبوں پر جلد کام مکمل ہوجائے گا۔انہون نے کہا کہ سی پیک پر کام کرنے والے تمام حکومتی اداروں کی سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اسپیکر یقین دلایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے اور چشمہ رائٹ بینک کنال سمیت دیگر جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے صنعتی شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری میں انقلاب برپا ہو گا اور خیبرپختونخواہ اس کا مرکز بنے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close