پی ڈی ایم میں استعفوں کی لہر، پیپلزپارٹی کے پہلے اہم ترین رہنما و رکن اسمبلی نے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا

ملتان (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے پہلے رکن اسمبلی نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو کو پیش کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر استعفے کی

تصویر کے ساتھ سید علی حیدر گیلانی نے لکھاکہ ’’ملک میں جمہوریت کی بقا کی کوشش میں آپ کی سیاسی دوراندیشی پر مجھے یقین ہے، بلاول بھٹو براہ مہربانی میرا استعفیٰ قبول فرمائیں، یہ آپ تک جلد پہنچ جائے گا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ملتان کے صوبائی حلقے پی پی -211 سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم تحریک اہم مرحلے میں داخل ہوگئی۔مسلم لیگ ن کے بعد جمیعت علماء اسلام ف کے اراکین اسمبلی نے بھی استعفیٰ جمع کروانے شروع کر دیے۔ جے یو آئی ف کے ارکان اسمبلی و سینیٹ نے مولانا فضل الرحمن کو استعفے جمع کروا دیے۔جے یو آئی کے 14 رکن قومی اسمبلی اور 4 سینیٹرز نے استعفے جمع کروائے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ارکان کو استفعے تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مسلم لیگ کے دو اور رہنماؤں نے بھی استفعے جمع کروا دیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں نے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانا شروع کر دئیے، ایم این اے ملک افضل کھوکھر، ایم پی اے سیف الملکوک کھوکھر اور رانا منور غوث پہلے ہی اپنا استعفیٰ جمع کرا چکے ہیں۔پی ڈی ایم جلسہ اور اپوزیشن حکومت مخالف تحریک، سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کہتی ہیں کہ ابھی پارٹی نے استعفے نہیں مانگے لیکن پہلے ہی سینئر رہنمائوں نے استعفے جمع کروانے شروع کر دئیے ہیں ، ن لیگ کے تمام رہنمااستعفے دینے کیلئے تیار ہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتل اپوزیشن اتحاد نے حکومت مخالف تحریک کا پلان تیار کرلیا ، مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی سے استعفے دینے پر راضی کرلیا ، 13 دسمبر کے لاہور جلسے میں وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کی ڈیڈلائن دی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے رابطوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کو کم از کم قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی حد تک منا لیا ہے ، جس کے بعد استعفوں کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں اتفاق ہوگیا جس کے تحت مرحلہ وار استعفوں کا آپشن اپناتے ہوئے مناسب وقت پر استعفے دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close