گوجرانوالہ میں ہوٹل انتظامیہ نے ن لیگی قیادت کو سروس فراہم کرنے سے انکارکر دیا

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں ہوٹل انتظامیہ نے (ن) لیگی قیادت کو سروس فراہم کرنے سے انکار کردیا۔مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں ہونا تھا تاہم انتظامیہ نے لیگی قیادت کو سروس فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایڈوانس رقم بھی واپس کردی۔ہوٹل انتظامیہ کے رویے کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔۔۔۔

ن لیگ چھوڑنے والے سینئر رہنما دوبارہ پارٹی میں شامل

لاہور (پی این آئی ) سردار منصور ٹمن نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن آج ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔اس مقصد کے لیے وہ آج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سیکرٹری جنرل احسن اقبال،راناثناءاللہ اور دیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔سردار منصور ٹمن نے 2002ء میں ن لیگ کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ ان کے مسلم لیگ ن سے معاملات طے ہو چکے ہیں۔ سردار منصور حیات ٹمن چار مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے،علاوہ ازیں خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔2018ء میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ

(ن) کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ پریس کانفرنس کرکے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے اہم زار سامنے لانے اور آئندہ کا سیاسی فیصلہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے صدر سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن بھی اپنی جماعت پی ٹی آئی سے ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما داور کنڈی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام اورداور کنڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔جس میں داور کنڈی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داور کنڈی نے کہا کہ میں امیر مقام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں کام کریں گے ۔ جس پر رہنما مسلم لیگ امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر داور کنڈی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔داور کنڈی تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل داور کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے فاؤنڈر گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں