کوئٹہ (پی این آئی)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس کو نظر انداز نہیں بلکہ انتہائی سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے ایس او پیز کو نظر انداز کرنا کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت
شاہوانی نے کہاہےکہ کورونا وائرس سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے عوام ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد کریں، صوبائی حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اس کو معمولی نہ سمجھیں، کیوںکہ دوسری لہر پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہے، کورونا وائرس سے بچنے کے لئے عوام محکمہ صحت کے وضح کردہ تمام احتیاطی تدابیر بشمول سماجی دوری،فیس ماسک کو ہر صورت اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ بازاروں، شاپنگ مال، شادی ہالز اور عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر ستخی سے عملدرآمد کرائیں گے، ان ایس او پیز کو نظر انداز کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے کیونکہ تھوڑی سی کوتاہی اور غفلت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس ضمن میں معاشرے کے تمام باشعور طبقات کے تعاون کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں