عمران خان کے زوال کی نشانی کیا ہے؟ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما وزیراعظم پرپھٹ پڑے

لاہور(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کےصدراورسابق وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نےحکومت کوخبردارکرتےہوئےکہا ہے کہ آپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو،لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا،وزیراعظم ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکے، اب ان کا صرف دھمکیوں پر گزارا ہے،عمران خان کی ہر

تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی ان کے زوال کی بڑی نشانی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھا؟ ہم نے تو اس سے استعفیٰ لیا، آپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو، لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ جانے والے ہیں ،وزیراعظم عمران خان ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکے، اب ان کا صرف دھمکیوں پر گزارا ہے، عوام نکل آئے ہیں جعلی دھمکیاں اور بدتمیزیاں اب ان کو بچا نہیں سکتیں۔قمر زمان کائرہ کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہر تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی ان کے زوال کی بڑی نشانی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close