پاکستانیوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پہلی کورونا ویکسین فروری ، مارچ میں لگ جائے گی۔ جو کہ سرکاری فنڈز سے آنے والی کورونا ویکسین عوام کو مفت لگائی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ

سرکاری فنڈز سے آنے والی کورونا ویکسین شہریوں کو مفت لگائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین خریداری کے وفاقی کابینہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے اگر ضرورت پڑی تو مزید فنڈز بھی منظور کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی ویکسین فروری یامارچ میں لگائی جاسکتی ہے جو مرحلہ وار لگائی جائے گی جس میں پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکیسن لگائی جائے اور پھر دوسرے فیز میں عوام کو لگائی جائے گی۔ڈاکٹر فیصل نے ویکسین کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس وقت کورونا کی 6 سے 8 ویکسین چل رہی ہیں جن میں سے دو سے تین ویکیسن کے نتائج اچھے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں دیکھنا ہے کہ پاکستان کون سی ویکسین استعمال کر سکتا ہے۔ ہمیں ایک سے زیادہ ذرائع استعمال کرناہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ وہی ویکسین استعمال کریں جو ہمارے لیے فائدہ مند ہو اور جسے ہم ہینڈل کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس کو ایک بار کورونا ہوجائے تو کم امکان ہے کہ اس کو دوبارہ کورونا ہو، صرف چند کیسز میں سامنے آیا ہے۔

close