گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح عوام کا عمران خان سے پیار کا ثبوت قرار دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر مراد سعید نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف، حسن، حسین، علی عمران،اسحاق ڈار،سلیمان شہبازلندن میں بیٹھےہیں،پاکستان میں ان کاپوراٹبرعدالت سےاشتہاری قراردیاجاچکا اور عوام کی جانب سے یہ مسترد ہوچکے ہیں، پشاور کے عوام نے

بھی پی ڈی ایم کا جلسہ مسترد کردیا، گلگت بلتستان کے الیکشن میں قوم نے عمران خان سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں کی لڑائی این آر او کیلئے ہے، ہم کہتے ہیں کہ نہ رو، انہوں نے 40سال عوام کا خون چوسا ہے، یہ صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں عوام سے ان کا دور دور تک تعلق نہیں۔ن لیگ سے متعلق ایک سوال پر مرادسعید نے کہاکہ پاناما لیکس میں ان کی کرپشن اور لوٹ مار سامنے آئی، نوازشریف حسن، حسین، علی عمران، اسحاق ڈار، سلیمان شہباز لندن میں بیٹھے ہیں،پاکستان میں ان کا پورا ٹبر عدالت سے اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے یہ مسترد ہوچکے ہیں، خود اشتہاری بن کر ملک سے باہر بیٹھے ہیں، پاکستان ان کی وجہ سے گرے لسٹ میں گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں قوم نے عمران خان سے محبت کا ثبوت دیا، اس کے علاوہ پشاور کے عوام نے بھی پی ڈی ایم کا جلسہ مسترد کردیا۔مراد سعید نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، سرمایہ کاری نے10سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ملک کے لٹیروں سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لینا ہے اور ان اشتہاریوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔ ان کو پاکستان اور عوام سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے میں ہے کہ انھوں نے ملک کا پیسہ کیسے لوٹا، کرپٹ ٹولے نے پاکستان کو لوٹا ہے یہ صرف تقریریں کرسکتے ہیں، عوام پہلے بھی مسترد کرچکی ہےاور آئندہ بھی انھیں مسترد کریں گے۔

close