حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوشش مگر اراکین اسمبلی نے کیا جواب دیا؟ ہلچل مچا دینے والے انکشافات

لاہور(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز کو توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ایک بندہ بھی نہیں توڑ سکے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہمارےایم پی ایزکوتوڑنےکی کوشش کی گئی لیکن ایک بندہ بھی نہیں

توڑسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارےلوگ وفا دارہیں،پارٹی کے فیصلےپر سب عمل کریں گے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ ہمیں دھرنےکی ضرورت نہیں پڑےگی، مزدور تاجراور طلبہ آج بھی سڑکوں پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہورکی سڑکوں پرکسانوں کوقتل کیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی میں کوئی دو رائےنہیں، پی ڈی ایم کےفیصلےپرعمل ہوگا۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں مل کر حکمت عملی بنائیں گی۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف تحریک(پی ڈی ایم) شروع کی گئی ہے جس کا آخری جلسہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close