رضاکارانہ علیحدگی اسکیم، پی آئی اے ملازمین کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی گئی

کراچی (آئی این پی)پی آئی اے ملازمین کے لئے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم پر باقاعدہ کام شروع کیا جاچکا ہے،18سال سے زائد اور کم ملازمت پر مبنی دو کیٹگریز کے لئے اسکیم کی کارروائی میں تیزی آگئی ہے۔ وی ایس ایس اسکیم کی گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کے لئے 72کوآرڈینیٹرز تعینات کیے گئے

ہیں یہ کوآرڈینیٹرز ائرلائن کے مختلف شعبوں اور اندرون ملک پی آئی اے اسٹیشنز پرتعینات کئے گئے ہیں۔ کوآرڈینیٹرز 9سی ایس ایس اسکیم کی 9 نکاتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متعلقہ ملازم کو وی ایس ایس درخواست پراسیسنگ میں معاونت کریں گے۔وی ایس ایس درخواست فارمز کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی کوآرڈینیٹرز کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، اس کے علاوہ وی ایس ایس پیکج رپورٹ کا اجرا،اسکیم کے پیرا میٹرز سے ملازم کو آگاہی فراہم کرنا بھی ذمہ داری ہوگی متعلقہ ملازم کے دستخط شدہ فارم کی وصولی اور دو ملازمین کے دستخط بطور گواہ بھی کوآرڈینیٹرز کی ذمہ داری ہے، کوآرڈینیٹر فارم کی اسکین کاپی بذریعہ میل سی ایف ٹی کو روانگی کے ذمہ دار بھی ہوں گے۔ یومیہ بنیاد پر چئیرمین سی ایف ٹی اسلام آباد کو تمام مکمل اصل درخواستیں بھی ارسال کریں گے، موصول اور روانہ کردہ تمام وی ایس ایس درخواستوں کا لاگ رجسٹر بھی متعارف کرائیں گے، یاد رہے کہ اسکیم کی کامیابی کے لئے انتظامیہ نے وفاق سے12ارب روپے فراہمی کی درخواست کر رکھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close