لاہور جلسے سے قبل ممکنہ گرفتاریاں، ن لیگ نے پلان بی تیار کر لیا 25 ہزار ماسک تیار کرا لیے گئے، شیر کا نشان اور نعرہ درج ہے

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن نے 13دسمبر کے جلسے سے قبل ممکنہ گرفتاریوں اور تیاریوں کے معاملے پر پلان بی تیار کر لیا ہے۔پلان کے مطابق لیگی رہنمائوں کی گرفتاری کی صورت میں خواتین متحرک ہوں گی جب کہ خواتین اپنے اپنے حلقوں سے ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گی۔اس کے علاوہ جلسے

کو کامیاب بنانے کے لیے لیگی خواتین پر مشتمل ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے 14جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 30 ہیں جن میں سے قومی اسمبلی کی 11اور صوبائی اسمبلی کی 21نشستیں مسلم لیگ (ن )کے پاس ہیں۔پلان کے مطابق جیتنے والے امیدوار گرفتار ہوئے تو ان کی فیملی کی خواتین لیڈ کریں گی۔ مریم نواز نے دو روز پہلے لیگی خواتین پارلیمنٹرینز اور لیگی مرد پارلیمنٹرینز کی خواتین سے ملاقات بھی کی تھی۔مسلم لیگ( ن) نے جلسے کے لیے 25ہزار سے زائد ماسک بھی تیار کروائے ہیں جن پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اور شیر کا نشان درج ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں