راولپنڈی، ریلی نکالنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج، مقدمے میں ن لیگ اور جے یو آئی کے گیارہ رہنما نامزد

راولپنڈی(آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے خلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ، پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف)کے گیارہ رہنمائوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ریلی نکالنے کی وجہ

سے درج کیا گیا ہے۔ درج کیے جانے والے مقدمے میں سابق میر راولپنڈی اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں درج ہے کہ 150افراد کی ریلی میں کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ریلی کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close