دو بڑے شہر کورونا کے مرکز بن گئے، میرپور میں مثبت شرح 22 فیصد، کراچی میں 17.39 فیصد ریکارڈ، 2 ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.94 فیصد تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر )این سی او سی)کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح آزاد کشمیر کے علاقے میرپور

میں 22فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کراچی میں 17.39فیصد اور پشاور میں 16.02فیصد رہی۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 436مریض تشویشناک حالت میں ہیں اور ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔اگر ملک میں صوبوں اور علاقوں میں مثبت شرح کی بات کی جائے تو اس میں بلوچستان 11.62فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جس کے بعد سندھ میں 11.47فیصد، خیبرپختونخوا میں 11.29فیصد، آزاد کشمیر میں 10.83فیصد، اسلام آباد میں 6.16فیصد، پنجاب میں 4.42فیصد اور گلگت بلتستان میں 2.68فیصد ہے۔کراچی میں 17.39فیصد،حیدرآباد 10.36فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں 11.26فیصد،لاہور میں5.47فیصد،فیصل آباد میں 3.98فیصد،ملتان میں1.82فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔پشاور میں16.02فیصد،سوات میں 4.64فیصد،ایبٹ آباد میں1.59 مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔کوئٹہ میں6.19فیصد،اسلام آبادمیں 6.16فیصد،آزاد جموں کشمیر کے شہرمیرپور میں 22فیصد،مظفرآباد میں6.76فیصداورگلگت میں 6.67فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے327مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جس میں صوبہ پنجاب کے شہروں میں لاہور میں85، ملتان45، راولپنڈی20اور فیصل آباد میں4مریض وینٹی لیٹر پر

ہیں۔اسی طرح این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں کراچی میں 82 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور میں 51 اور ایبٹ آباد میں کوئی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں، مزید یہ کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے38مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں میرپور اور مظفرآباد میں ایک، ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے، مزید یہ کہ گلگت بلتستان میں بھی کوئی مریض وینٹی لیٹر موجود نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں