پولیو کے خلاف جنگ، اہم پیش رفت، قومی انسداد پولیو مہم نے کتنے فیصد ہدف حاصل کر لیا؟ کتنے کروڑ بچوں کو ویکسین لگ گئی، جانیئے

اسلام آباد(آئی این پی) تیسری قومی انسداد پولیو مہم کی ابتدائی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ ہے پولیو مہم نے 99فیصد ہدف حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تیسری قومی انسداد پولیو مہم کی ابتدائی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہم نے 99فیصد ہدف حاصل کر لیا، قومی پولیو مہم کا ہدف 3

کروڑ 94لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن تھا، مہم میں 3کروڑ 91 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی، قومی انسداد پولیو مہم کے کیچ اپ ڈیز کا آج آخری دن ہے۔کراچی، کوئٹہ، پشاور، خیبر بلاک میں آج آخری کیچ اپ ڈے ہے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جاتی ہے۔ پنجاب اور سندھ 99فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا 101 اور بلوچستان 96 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی۔ جبکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 99فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔ وفاقی دارالحکومت میں 95 فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن دی گئی، یہ مہم ملک کی 7292 یوسیزمیں چلائی گئی۔مہم کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی 3572 اور سندھ کی 1125 یوسیز میں مہم چلائی گئی۔ کے پی کی 1430، بلوچستان کی 778، آزادکشمیر میں 209 اور گلگت بلتستان کی 110 یو سیز میں مہم چلائی گئی، قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار ورکرز نے حصہ لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں