وفاقی حکومت کے لیے آزمائش، دس بلین سونامی ٹری منصوبے کی تفصیلات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے کا امکان، صوبائی محکمہ جنگلات کو خطوط ارسال کردیے گئے

 اسلام آباد (این این آئی)ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی مکمل تفصیلات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے ۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی 10 رکنی کمیٹی حتمی رپورٹ تشکیل دے گی، صوبائی محکمہ جنگلات کوخطوط ارسال کردیے گئے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے سپریم کورٹ کو10بلین

سونامی کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، نیشنل پروجیکٹ ڈاکٹریکٹرسلیمان خان کوکمیٹی کا کنونیئرمقرر کیا گیا ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے صوبائی سیکرٹریز محکمہِ جنگلات وچیف سیکریٹریزکوخطوط لکھ ہیں جن میں صوبوں سے درختوں سے متعلق رپورٹ طلب کی ہیں۔محکمہ جنگلات سے 2019 تا جون 2020 درختوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے جب کہ تمام صوبوں سے درختوں کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کودینے کی ہدایت کی تھی معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین نے کہا تھا کہ عالمی ماحولیاتی اداروں نے بھی منصوبے سے متعلق شفافیت کا اعتراف کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close