نجی کمپنیوں کے منافع کا 5 فیصد ملازمین میں تقسیم کرنے کا قانون منظورکرلیا گیا

لاہور (پی این آئی) نجی کمپنیوں کے منافع کا 5 فیصد ملازمین میں تقسیم کرنے کا قانون منظورکرلیا گیا ہے۔گورنرپنجاب نے ورکرزپارٹیسپیشن ترمیمی آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی جس کے تحت تمام پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں سالانہ منافع کا 5 فیصد ورکرزمیں تقسیم کرنے کی پابند ہوں گی۔ انفرادی ادائیگیوں کے بعد

کمپنیاں بقایا رقم ویلفیر فنڈ میں جمع کروانے کی پابند ہوں گی۔آرڈیننس کے مطابق فنڈ میں جمع شدہ رقم ورکرز کے لیے تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close