استعفے کب دینے ہیں اور کیا کرنا ہے؟اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) صحافی عمران یعقوب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے تین پلان تھے جن میں سے پہلا اپنے خاتمے کے قریب ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران یعقوب خان نے کہا کہ اپوزیشن کا پہلا پلان گرین لائن تھا، اس میں جلسے شامل تھے جو 13 دسمبر کو لاہور

جلسے کے ساتھ ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اگلا پلان اورنج لائن ہے جس کے تحت حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوسکتا ہے۔ سب سے آخری پلان ریڈ لائن ہے جو کہ استعفے ہیں۔ نہ استعفے دینا اتنا آسان کام ہے اور نہ ہی انہیں منظور کرنا ۔ 8 دسمبر کی میٹنگ میں پی ڈی ایم نے اپنی اگلی حکمت عملی کو طے کرنا ہے کہ استعفے کب دینے ہیں اور کیا کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close