اسلام آباد(پی این آئی)پیمرا نے نجی ٹی وی چینل بول نیوزکا لائسنس معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کیخلاف کاروائی کی گئی ہے۔اس حوالے سے پیمرا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے ذریعے ٹی وی صارفین کو آگاہ کیا گیا
۔پیمرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر 47 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا جسے ادا نہیں کیا گیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر اب پیمرا نے بول نیوز لائسنس معطل کر دیا۔ پیمرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ جرمانے کی ادائیگی تک بول نیوز کا لائسنس معطل رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں