وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری، کونسا سرکاری ادارہ سرفہرست آگیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی میں نادراسرفہرست رہا ۔ ترجمان نادرا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان دوسالوں کے دوران قومی ادارے کو 15407 شکایات موصول ہوئیں ، جن میں سے 9972 شکایات کا فوری ازالہ کیاگیا۔ سیٹزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیٹزن پورٹل سے پتا چلا کہ مقامی حکومتوں کا نظام ٹھیک نہیں چل رہا،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں لاہور، کراچی، پشاور کے الگ الیکشن ہوں گے، ان کی اپنی حکومتیں بنیں گی ، یہ حکومتیں برطانیہ کی طرز پر کام کریں گی۔انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے بعد جو لوگ حکومتوں میں آئے وہ سمجھ رہے کہ انگریزوں کے بعد وہ آگئے ہیں، لیکن انگریزتو غلاموں پر حکومت کررہے تھے، کیونکہ انگریزوں کا ان کے اپنے شہریوں کے ساتھ رویہ اور تھا جبکہ غلاموں کے ساتھ بالکل مختلف تھا، برطانیہ میں ایک شہری طاقتور ہوتا ہے ، اس کواحساس نہیں ہوتا کہ حکومت میری آواز سنیں گی، وہ حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں وہ اس کی مد عوام کو آسانیاں دیتے ہیں ، ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی ، فلاحی ریاست نے اپنے بوڑھوں، یتیموں کی ذمہ داری اپنے سر پر لی تھی ، اسی طرح بادشاہت میں ایسا نہیں ہوتا تھا لیکن جب جمہوریت آئی تو لوگ مجبور ہوگئے کہ عوام کی بات سنیں ، کیونکہ عوام سے ووٹ لینا ہوتے ہیں، حکومت کی ڈیوٹی ہے کہ وہ عوام کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ 30لاکھ لوگوں نے سیٹزن پورٹل کا استعمال کیا، اس سے ایک چیز سامنے آئی ہے کہ ہمارے مقامی حکومتوں کا نظام نہیں چل رہا ، لوکل گورنمنٹ سسٹم گاؤں کی سطح پر جائے گا ، بڑے شہروں کا اپنا سسٹم بننے والا ہے، لاہور، کراچی، پشاور کے اپنے الیکشن ہوں گے، ان کی اپنی حکومتیں بنیں گی، جس میں ذمہ داریاں دی جائیں گی کہ پانی کے مسائل کس نے حل کرنے ہیں، بجلی اور مقامی مسائل بھی شہر خود حل کریں گے ، بالکل ایسے ہی جیسے برطانیہ میں ہوتا ہے ، سیٹزن پورٹل کا اوورسیز پاکستانی نے بھرپور استعمال کیا ہے ، ان کو مشکلات قبضہ گروپوں، پولیس سے کافی مشکلات آتی ہیں ، اسی طرح لوگ اے سی ، ڈی سی ، تھانیدار کی کرپشن سے بڑے تنگ ہیں، اگر کوئی پیسے مانگے تو لوگوں کو چاہیے فوری سیٹزن پورٹل پر اطلاع دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close