پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی سب سے زیادہ شرح کس شہرمیں ہے؟ وزار ت صحت نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد (این این آئی)وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ہے، جس کے باعث ملک بھر میں کراچی کورونا وائرس کے کیسز میں پہلے نمبر پر آگیا۔وزارت صحت نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح

پیش کردی۔وزرات صحت ک مطابق کراچی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 20.12 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ایک ہفتے قبل کراچی 12.63 فیصد کے ساتھ ملک میں پانچویں نمبر پر تھا، دوسرے نمبر پر حیدرآباد میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔وزارت صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 18.43 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ایبٹ آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14.53 فیصد ریکارڈ ہوئی،سب سے کم شرح گوجرانوالہ میں 0.59 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 6.61، کوئٹہ میں 9.91 فیصد ریکارڈ ہوئی اور لاہور میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close