اکرم خان درانی کا کورونا فنڈ میں تحریک انصاف کی کرپشن منظر عام پر لانے کا دعویٰ، کورونا ٹمپریچر آلہ 2227 روپے کا ہے، حکومت نے کتنے ہزار میں خریدا؟ پریس کانفرنس

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کرونا فنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن منظر عام پر لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے، 6 کروڑ، 55 لاکھ روپے استعمال

ہی نہیں کیے گئے، ڈیڑھ کروڑ روپے کے مہنگے ماسک خریدے گئے، ایک کورونا ٹمپریچر آلہ 2227 روپے کا ہے، حکومت نے 26 ہزار میں خریدا جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرپشن فری پاکستان کا نعرہ تھا، آج بھی پی ٹی آئی والے قوم کو بتا رہے ہیں کہ پچھلے ادوار میں کرپشن ہوئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے پاکستان کو برباد کر دیا ہے، ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پہلے اپنے لوگوں کو نوازا گیا۔اکرم درانی نے کہاکہ شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ کورونا فنڈز میں کرپشن کے ثبوت لائیں، آج میں کورونا فنڈز میں کرپشن کے ثبوت لایا ہوں، میں نے 15 آئٹمز میں کرپشن کی بات کی، مجموعی طور پر 50 آئٹمز میں کرپشن ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران قواعد و ضوابط کے خلاف ادویات خریداری گئیں، 49 کروڑ روپے بینکس میں منافع کے لیے رکھے گئے تھے، بغیر ٹینڈر کے سرجیکل دستانوں کی خریداری ہوئی، شوکت خانم ٹیم پر ہوٹل میں ایک کروڑ 58 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔اکرم درانی نے کہاکہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق من پسند افراد کو ٹھیکے دیے گئے، 6 کروڑ، 55 لاکھ روپے استعمال ہی نہیں کیے گئے، ڈیڑھ کروڑ روپے کے مہنگے ماسک خریدے گئے، ایک کورونا ٹمپریچر آلہ 2227 روپے کا ہے، حکومت نے 26 ہزار میں خریدا۔کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتی ہے، صحافیوں کو بے روزگار کیا گیا، چینلز پر پابندیاں مارشل لاء سے بڑھ کر لگائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل نہیں کیا جا رہا، میرے بیٹے کو بھی داخل نہیں کیا گیا، ایک بچی کو جلایا گیا ایک ماہ گزر گیا، مگراس کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اکرم درانی نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ کمزور اور عمران خان کے کزن کے سامنے بے بس ہیں، صوبائی مشیر اجمل وزیر کی کرپشن پر خاموشی اختیار کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے، بلین ٹری سونامی کے تحت 4 ہزار کنال اراضی پر 50 پودے بھی نہیں لگائے گئے۔قائدِ حزبِ اختلاف کے پی اسمبلی نے کہا کہ غیر ملکی فنڈز میں بھارت اور اسرائیل سے پیسے آئے ہیں، اس پر حکومت خاموش ہے، حکومت نے اپوزیشن کے حلقوں کو 2 سال میں 1 روپے کا فنڈ نہیں دیا۔اکرم درانی نے کہا کہ کرپشن کے علاوہ حکومت نے کونسا کام کیا ہے، آڈٹ رپورٹ کو اب پبلک نہیں کیا جائیگا کیونکہ یہاں پبلک اکائونٹ کمیٹی کا چیئرمین خود اسپیکر اسمبلی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close