مسلم لیگ ن میں تقسیم کا امکان موجود ہے، 44فیصد پاکستانیوں کی رائے، 32فیصد نے ناممکن قرار دیدیا، پلس کنسلٹنٹ کی نئی سروے رپورٹ آ گئی

اسلام آباد (این این آئی) ایک سروے میں 44 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم کا امکان موجود ہے۔پلس کنسلٹنٹ کے جاری کردہ نئے سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا مسلم لیگ ن تقسیم ہو سکتی ہے؟ تو اس کے جواب میں 44 فیصد افراد نے کہا کہ مسلم لیگ ن تقسیم ہو سکتی ہے ، 32 فیصد افراد

نے کہا کہ یہ ناممکن ہے۔پلس کنسلٹنٹ کے اس سروے میں 2011 افراد سے رائے لی گئی اور اس میں سطح اعتماد 95 فیصد ،غلطی کی گنجائش 2 اعشایہ 06 فیصد ہو سکتی ہے۔اسی سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن )کے سربراہ میاں نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید بھارتی مؤقف ہے یا سیاسی بیان؟اس پر سروے میں شامل افراد میں سے51 فیصد کہنا تھا کہ نواز شریف کی تنقید بھارتی مؤقف ہے ، 23 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی بیان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں