پمزہسپتال کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج مسلسل چوتھے روز جاری، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد(این این آئی)پمزہسپتال کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق ملازمین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج شروع کر رکھا ہے اور اس حوالے سے جمعرات کو بھی احتجاج جاری رہا جس کے باعث پمزہسپتال میں صرف ایمرجنسی اور کورونا

وارڈ کے علاوہ تمام شعبے بند رہے ،ملازمین کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی دی گئی ،پمز ملازمین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خاتمے کا مطالبہ کر رکھا ہے ،گزشتہ روز معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کہہ چکے ہیں ،آرڈیننس واپس نہیں ہوگا،پمز ملازمین نے آرڈیننس کی واپسی تک کام چھوڑ کر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ ملازمین نے کہاکہ حکومت سے تا حال کسی نے ہم سے کوئی بات نہیں کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close