اسلام آباد (آئی این پی) چالیس فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، جبکہ37 فیصد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔ پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا، سروے میں 63 فیصد افراد نے ملکی معیشت کی سمت کو غلط کہا، 46 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کے ملکی
معیشت کو بحران سے نکالنے کے دعوے پر بھی اعتبار نہ کیا۔ سروے کے مطابق 96 فیصد پاکستانی مہنگائی سے بھی پریشان نظر آئے ۔ 46 فیصد نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیز جبکہ 37 فیصد نے پچھلی حکومتوں کو ٹھہرایا۔پلس کنلسٹنٹ نے یہ سروے 2 ہزار سے زائد افراد سے ملک بھر میں کیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں