پشاور(آئی ا ین پی ) میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند 138 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کیلئے 47 سینٹرزمیں طلبہ نے حصہ لیا، ٹیسٹ میں 1 لاکھ 25 ہزارطلبہ نے رجسٹریشن کی۔ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند 138 طلبہ میں کورونا وائرس
کی تصدیق ہوئی ہے۔ پی ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 نومبرتک کورونا پازیٹیو آنے والے طلبہ کوداخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستان میڈیکل کمیشن کا متاثرہ طلبہ کیلئے 13 دسمبرکواسپیشل انٹری ٹیسٹ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔متاثرہ طلبہ کوپی ایم سی کوآگاہ کرنے اوراپنے ناموں کے اندراج کی ہدایت کی گئی ہے۔ 29 نومبرکو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10 روزمیں کردیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں