اسلام آباد(پی این آئی)پورے ملک میں احتجاج اور لانگ مارچ کا اعلان،حکومت کے خلاف خطرے کی گھنٹی بج گئی،مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے جو ملتان میں رویہ رکھا ہے ، یہ پوری حکومت کا پلان ہے میں اس کے خلاف اگلے جمعہ اور پھر اتوار کو پورے ملک کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مظاہرے اور
احتجاج کا اعلان کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ تحریک آرام سے آرام آگے بڑھے شاید ان کی اپنی حماقتوں کی وجہ سے ہماری تحریک تیزی سے آگے بڑھے گی ہم نے کہا تھا کہ جنوری میں لانگ مارچ کرینگے لیکن اب شاید وہ چاہتے بھی یہی ہیں کہ ہم بہت جلدہی لانگ مارچکا اعلان کریں اور اسلام آباد پہنچ کر ان کو بتائیں کہ تمہاری کیا اوقات ہے ، انشاء اللہ حکمرانوں کو ان کی اوقات بتائینگے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جلسہ گاہ میں جو کارکن کام کررہے تھے وہاں پر دھاوا بولا گیا ہے ، علی قاسم گیلانی اور وقار ڈوگر کو گرفتار کیا ہے ،بہت سے کارکن گرفتار ہیں ، سینکڑوں کارکن ان کے تھانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ، ایف آئی آر نہیں ہے لیکن ان کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ، کچھ کو جیلوں میں لے گئے ہیں ، تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے سیاسی تحریکیں ، گرفتاریاں ، آزمائشیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں ہمیں ان سے ڈرایا نہیںجاسکتا ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جلسہ قلع کہنہ قاسم باغ پر ہوگا ،تمام قیادت وہاں پرپہنچے گی انشاء اللہ ہر طرف میدان گرم ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ایک سوال پر کہاکہ ہم نے یہ تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی ، مریم نواز شریف نے جلسہ میں شرکت حکومت کی اجازت سے نہیں کر نی ،وہ ہر قیمت پر ملتان پہنچیں گی اور انشاء اللہ تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچیں گی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اور پاکستان سے کارکن ، عہدیدار ، ایم پی اے اور ایم این اے اور رہنما ملتان کا رخ کریں گے انہوںنے کہاکہ عمران خان جو تین سالوں سے کہہ رہا ہے انشا ء اللہ اب ہم اسے نہیں چھوڑینگے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تمام پارٹیوں کے رضا کاروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ فوری طورپر ملتان پہنچیں اور جلسہ کے انتظامات سنبھال لیں ۔ استعفیٰ کے آپریشنز کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے جنگ چھڑ دی ہے اور ہم نے بھی جنگ چھڑدی ہیں ، اب کوئی ترتیب نہیں ہے جو کچھ ہوگا اور جب ہوگا سامنے آتا رہے گا ،یہ کوئی طریقہ ہے کہ ہمیں کہیں پشاور میں جلسہ نہ کریں اور سوات ایک پارٹی کو جلسے کی اجازت دے دیں ، ملتان ہم جلسہ کر نا چاہتے ہیں ہمارے کرونا ہے اور دیر میں جلسہ ہورہا ہے ، لاہور میں بھی جلسہ ہورہاہے ، کیا اس کرونا کی ہمارے ساتھ لڑائی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوویڈ 19سے زیادہ خطرناک کوویڈ 18ہیں ہے یہ ملک کا بیڑہ غرق کررہا ہے ، معیشت کو تباہ کر کے ہماری پوری دنیا کا غلام بنا رہاہے ،ہم نے آزادی ، جمہوری اور عوام کے حقو ق کی جنگ لڑنی ہے ہم دور میں حربے دیکھے ہیں اور ہمیشہ یہ حربے ناکام ہوئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم جلسہ کریں گے اگر جلسہ نہ کر نے دیا تو پاکستان کا ضلع ضلع جلسہ گاہ بن جائیگا ۔سابق یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری اور آصف علی زر داری علیل ہیں ، آصفہ بھٹو صاحبہ جلسہ عام سے خطاب کرینگی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کابہت مشکور ہوں کہ انہوںنے جلسہ سے پہلے ہی جلسہ کامیاب کرادیا ہے ، عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن جلسہ کرے ہم کنٹینرز دینگے اور کھانا بھی دینگے انہوںنے آدھا وعدہ پور ا کر دیا ہے اور کنٹینرز آگئے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطے نہیں ہیں اور پی ٹی ڈی ایم نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کر دیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے وکلاء سے مشاورت کررہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ 8دسمبر کو آئندہ کے اقدامات کے حوالے سے اسلام آباد میں سربراہی اجلاس کررہے ہیں ۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز لائر ز فورم کو متحرک کیا ہے ، وہ کارکنوں کے ساتھ ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جتنے کارکن گرفتار ہوئے ہیں وہ سب ہمارے بچے ہیں میرے سے ملنے کیلئے آنے والے ایک آٹھویں جماعت کے بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، کئی سال جیلوں میں رہا ہوں کبھی ہتھکڑی نہیں لگی انہوںنے تذلیل اور خوف وہراس پھیلانے کیلئے میرے بیٹے کے ساتھ ناروا رویہ رکھا ،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم جلسے میں آئیں گی اور ہم تمام راستے توڑ کر آئیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں