کیا کورونا نے حکومتی جلسوں کو این آر او دے رکھا ہے، کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے؟ مریم اورنگزیب حکومت پر برس پڑیں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملتان میں اپوزیشن کے عہدیداروں اور کارکنا ن کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کی لاٹھی، گولی، گالی کی سرکار نہیں چلے گی ،ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا، عمران صاحب کیا

کورونا نے حکومتی جلسوں کو این آر او دے رکھا ہے،کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے؟۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سکھر میں پی ٹی آئی کی کورونا فری تقریب عمران صاحب کے ایک اوریوٹرن اور جھوٹ کا ثبوت ہے ،اپوزیشن کیلئے جیل، جھوٹے پرچے، لاٹھیاں اور گرفتاریاںہیں حکومت کو ہر جگہ جلسوں کی آزادی ہے ،ایک ملک میں دو قانون نہیں چلیں گے، عمران صاحب کی فسطائیت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ،بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں پی ٹی آئی حکومت کی بزدلانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اعجاز اچلانہ، سعد کانجو، قاسم گیلانی سمیت عہدیداروں اور کارکنان گرفتارہونے سے جلسہ نہیں رکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close