عمران خان بہت اچھے اداکارہیں، حامد میر نے وزیراعظم پر شدید تنقید کر تے ہوئے پرانے وعدے یاد دلا دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا اداکار قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے ایسے کئی وعدے کیے جو پورے ہی نہیں ہوئے۔ عمران خان نے الیکشن سے قبل کہا تھا کہ اگر اللہ نے ہمیں

موقع دیا تو ہم پی ٹی وی کو ایک ایسا ادارہ بنائیں گے جس میں تمام متنازعہ ویوز دکھانے کے ساتھ ساتھ حکومت پر ہونے والی تنقید اور اس کے علاوہ سب چیزوں کی اجازت دے جائے گی۔ٹھیک اُسی طرح جس طرح پرائیویٹ ٹی وی چینلز پر ہوتا ہے۔ پی ٹی وی حکومت کا ایک ماؤتھ پیس یا پراپیگنڈہ مشین نہیں بنے گی۔ سیاسی مخالفین کے خلاف پراپیگنڈہ کرنا اور سیاسی مخالفین کو اپنی صفائی کا موقع نہ دینا ، یہ بالکل جمہوریت کے خلاف ہے۔لیکن دوسری جانب جب نعیم بخاری پی ٹی وی کے چئیرمین بنے تو نعیم بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں صاف صاف کہا کہ اپوزیشن کو پی ٹی وی پر بالکل وقت نہیں ملے گا ، یہ پی ٹی وی ہے کوئی دوسرا چینل نہیں ہے۔پی ٹی وی ایک سرکاری ٹی وی چینل ہے جو حکومت کی نمائندگی کرتا ہے۔ عمران خان نے الیکشن سے قبل کہا کہ بڑے بڑے محلات وزیراعظم اور گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارے بنائیں گے۔ لیکن یہ وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکا۔سینئیر صحافی حامد میر نے کہا کہ یہ وہ اچھے اچھے وعدے ہیں جو الیکشن سے قبل عمران خان عوام سے کرتے رہے ہیں۔ اب یہ وعدے پورے ہوئے ہیں یا نہیں یہ عوام بہتر جانتی ہے۔ حامد میر نے اپنے پروگرام میں ایک ویڈیو کلپ چلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہت اچھے اداکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close