مولانا طارق جمیل تو آجکل وزیراعظم ہائوس میں پائے جاتے ہیں، نواز شریف کی والدہ کا نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا؟ ن لیگی رہنما نے ممکنہ عالم دین کا نام بتا دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کا جنازہ پڑھانے کیلئے راغب نعیمی کا نام زیرغور ہے، مولانا طارق جمیل آج کل وزیراعظم ہاؤس میں پائے جاتے ہیں۔ نوازشریف کی والدہ کی نماز جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ قائد ن

لیگ نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جنازہ پڑھانے کیلئے راغب نعیمی کا نام زیرغور ہے۔مولانا طارق جمیل آج کل وزیراعظم ہاؤس میں پائے جاتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی، نوازشریف نمازجنازہ ادا کرنے مسجد پہنچ گئے ہیں، اسحاق ڈار اور علی ڈار بھی نماز جنازہ پہنچ گئے ہیں۔مزید برآں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اپنی والدہ کی تدفین کے انتظامات اور جنازے میں شرکت کے لیے آج پانچ روز کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے گا ان کے ساتھ ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکو پیرول پر رہا کیا جارہا ہے . نون لیگ کے دونوں راہنماؤ ں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے گا پیرول پر رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن یا جاتی امرا جائیں گے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا. بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ادا کی جائے گی شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق کورونا کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کو شرکت کی اجازت ملی ہے ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریف خاندان کے انتہائی قریبی افراد شرکت کریں گے۔پنجاب کابینہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔

close