انگوٹھیاں پہنا دی گئیں، بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی ہو گئی، بلاول شریک نہیں ہو سکے، زرداری ہسپتال سے آئے

کراچی (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہوگئی۔بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد کی جانے والی ایک خصوصی تقریب میں بختاور اور محمود

چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ منگنی کی تقریب میںایک سو سے ڈیڑھ سو مہمان شریک ہوئے۔ آصف زرداری جو ان دنوں بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں ڈاکٹروں کی اجازت سے کچھ دیر کے لیے تقریب میں شریک ہونےکے لیے گھر پہنچے، بختاور کے منگیتر محمود چوہدری کے گھر والوں کی تعدادبارہ سے پندرہ افراد تھی جو تقریب میں شریک ہوئے۔دیگر مہمانوں میں بختاور کے اہلخانہ اور ان کی سہیلیاں شامل تھیں۔کورونا میں مبتلا بلاول بھٹو مرکزی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔وہ بلاول ہاؤس کے مخصوص حصے میں آئسولیٹ ہیں۔منگنی کی تقریب میںپاکستان کے معروف بزنس مین بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض، آصف زرداری کے ذاتی دوست اور وکیل فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت کئی اہم فیملی فرینڈ شریک ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close