نیب نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، ابوظہبی اور دبئی میں واقع دفاتر کو نوٹس ارسال کردیئے گئے

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کی چوہدری شوگرملز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں نوازشریف، مریم صفدر اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے جبکہ تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شروع کی گئی ہیں جس کے تحت نیب

نے ابوظہبی اور دبئی میں واقع دفاتر کو نوٹس ارسال کردیئے ہیں۔نیب کے مطابق تحقیقات پنجاب میں واقع چوہدری شوگرملزکے خلاف کی جارہی ہیں، چوہدری شوگرملز شریف خاندان کی ملکیت ہے اس سلسلے میں شوگر ملز مالکان کو تحریری بیان پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ نیب لاہورکی جانب سے شوگر مل مالکان کو 7 دسمبر کو تحریری جواب سمیت پیش ہونے کاحکم بھی جاری کیا گیا ہے۔۔۔۔

close