اسلام آباد (پی این آئی)کورونا لیڈرز اور عوام میں تفریق نہیں کرتا، اپوزیشن رہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اورعوام کی زندگیوں کا خیال کریں، شبلی فراز، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ لیڈرز اور عوام میں کورونا کوئی تفریق نہیں کرتا، اپوزیشن رہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اورعوام کی
زندگیوں کا خیال کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو سمیت تمام مریضوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو شفا کاملہ عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ وبا ءسے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط لازم ہے، لیڈرز اور عوام میں کورونا وائرس کوئی تفریق نہیں کرتا۔سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اپوزیشن رہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اورعوام کی زندگیوں کا خیال کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں