فواد چوہدری کا اینیمیشن اور ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان

اسلام آبد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینیمیشن اور ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ ان کی وزارت ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے اینیمیشن اور ویڈیو گیمز کا

خصوصی پروگرام لارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری رکھیں ہماری وزارت ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس کے ذریعے ہم 90 ارب ڈالر کی اس انڈسٹری کا حصہ بن سکیں گے اور نوجوانوں کو گیمز سرٹیفیکیٹس بھی دئیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close