کورونا کی دوسری لہر، تمام ان ڈور ریسٹورنٹس بند کر نے کا فیصلہ، ڈھابے کھلے رہیں گے، مساجد کے بارے میں کیا فیصلہ ہوا؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت نے تمام اِن ڈور ریسٹورنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کا اطلاق ڈھابوں اور کھلے ہوٹلوں پر نہیں ہو گا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئےاسد عمر کا کہنا تھا کہ ریستورانوں کے حوالے سے ہدایت نامہ کل این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو ارسال کر دیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلی بار لاک ڈاؤن کے موقع پر مساجد بند نہیں کی گئیں ۔اب بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ علما سے کہا جائے گا کہ وہ عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا پیغام دیں۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ مساجد بند نہیں کی جا رہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق کورونا کی صورت حال کے بارے میں اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جو کل ہو رہا ہے۔۔۔۔۔

close