میاں نوازشریف کے ساتھ چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی کا ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟ جانیئے

لاہور(آئی این پی )سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ، پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ میاں نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت

یابی عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے میاں نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو میں کہا کہ آپ کی والدہ سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی، وہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں اور ہمیشہ بہت پیار سے پیش آتی تھیں۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آپ کی والدہ تمام خاندان کیلئے ایک شفیق سائبان تھیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے میاں نوازشریف کی صحت بارے دریافت کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ مجھے گردوں کا انفیکشن ہے۔ میاں نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سمیت ان کے تمام اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close