اسلام آباد (پی این آئی)مریم نواز جلسے میں نہ بھی آئیں تب بھی ن لیگ جلسے میں شرکت کرے گی، رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےملتان میں جلسےکیلئے ن لیگ نےالتوا کی بات کی ہے نہ کرے گی۔سابق وزیر برائے قانون رانا ثنا اللّٰہ نے نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے
دوران کہا ہے کہ جلسےسےقبل تدفین کا عمل مکمل ہوچکا ہوگا، مریم نواز جلسے میں نہ بھی آئیں تب بھی ن لیگ جلسے میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کا جلسہ معمول کےمطابق ہوگا، ن لیگ بھرپور انداز میں جلسے میں شرکت کرے گی۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم نے تحریک چلانے کی اجازت حکومت سے نہیں لی، ہم نے صرف سیکیورٹی کے لیے حکومت کو بتا یا ہےکہ سیکیورٹی حکومت کی ذمے داری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں